اٹلی میں نئی حکومت کی تشکیل کا معمہ حل نہ ہوسکا

جمعرات اپریل 11:23

روم۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) اٹلی کے صدر سیرگیو ماٹاریلا نے پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا سینیٹ کی سربراہ کو درخواست کی ہے کہ وہ زیادہ سیٹوں کی حامل سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کے ساتھ مشاورت کر کے نئی حکومت سازی کے امکان پر رائے دیں۔۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اٹلی میں تقریباً چھ ہفتے قبل پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس الیکشن میں انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کو مرکزی سیاسی پارٹیوں سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ اطالوی سینیٹ کی سربراہ ماریا کاسیلاٹی قدامت پسند سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور فائیو سٹار موومنٹ کے لیڈروں سے رابطے کر کے (آج) جمعہ کو اپنی رائے صدر کو پیش کریں گی۔ فائیو اسٹار موومنٹ نے کسی مخلوط حکومت کا حصہ بننے سے انکار کر رکھا ہے۔