Live Updates

یوسف رضا گیلانی نے آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی

جمعہ 3 جولائی 2026 21:03

یوسف رضا گیلانی نے آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور ایرانی قیادت سے آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کے انتقال پر پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کی جانب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس دکھ کی گھڑی میں برادر اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی دینی، علمی اور فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے امت مسلمہ کے اتحاد، اسلامی اقدار کے فروغ اور عالم اسلام کی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تعزیتی تقریب میں شرکت کے دوران مرحوم کے درجات کی بلندی، ایرانی عوام کے لیے صبر جمیل اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کے لیے دعا کی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات