Live Updates

خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران

جمعہ 3 جولائی 2026 21:42

خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات یا نمازِ جنازہ کے دوران اسرائیل یا امریکا کی جانب سے کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی کی گئی تو ایران اس کا انتہائی سخت جواب دے گا۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین کسی بھی ممکنہ کارروائی سے قبل اس کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کریں، کیونکہ ایران اپنی قومی سلامتی اور مقدس شخصیات کی بے حرمتی برداشت نہیں کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات انتہائی حساس موقع ہیں اور ایران کی مسلح افواج ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ایرانی حکام کے مطابق علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کل تہران میں ادا کی جائے گی، جس میں دنیا بھر سے کئی سربراہانِ مملکت، اعلی حکومتی شخصیات، مذہبی رہنما اور تقریبا 100 ممالک کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات