آرمینیا میں نئے وزیر اعظم کے خلاف مظاہرے،70افراد گرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 11:23

یریوان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں ہزاروں افراد نے سابق صدر سیرز سارکیزیئن کے بطور وزیر اعظم انتخاب کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ’’سیرز کے بغیر آرمینیا‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نے دارالحکومت کے وسطی حصے میں مارچ کیا جبکہ شہر کے دیگر حصوں میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ایک دہائی تک ملک کے صدر رہنے والے روس نواز سارکیزیئن کو منگل کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔ ان مظاہروں میں یونیورسٹی طلبہ بھی شریک ہیں۔ حکام کے مطابق اس دوران 70 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :