پاکستان اور چین کے مابین گوادر شہر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کو عملی شکل دینے کے لئے کام جاری‘

گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے پر کام شروع ہو گیا

جمعرات 19 اپریل 2018 12:13

پاکستان اور چین کے مابین گوادر شہر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان اور چین کے مابین گوادر شہر کی ترقی اور خصوصی اقتصادی زونز کو عملی شکل دینے کے لئے کام جاری ہے، گوادر شہر کو بین الاقوامی اور جدید بندرگاہ بنانے میں مدد ملے گی ، اقتصادی زونز کو عملی شکل دے کر پاکستان میں صنعتی انقلاب کے لئے راہ ہموار ہوگی۔

(جاری ہے)

سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق گوادر شہر کو سنگار پور و ہانگ کانگ کے معیار کے مطابق تعمیر کیا جارہا ہے ،یہاں پہلے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا جا چکا ہے تاہم جلد اس شہر کوبین الاقوامی بندرگاہ کی حیثیت حاصل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے منصوبے پر کام شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 18.9کلومیٹر چار لین شاہراہ کی تعمیر کی جائے گی، یہ شاہراہ گوادر بندرگاہ کو مکران کوسٹل ہائی وے، فری زون اور مستقبل کے کنٹینرز ٹرمینل سے ملائے گی۔ دریں اثناء پاکستان اور چین نے خصوصی اقتصادی زونز پر کام جاری ہے، دونوں ممالک نے اکنامک زونز پر ایک دوسرے کے علم و تجربات سے فائدہ اٹھاکر باہمی مفید تعاون کے زریعے سی پیک کو مستحکم انداز میں فروغ دے رہے ہیں تاکہ دونوں ممالک کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :