دوران پروازامارتی طیاروں کوکس طرح صاف کیا جاتا ہے؟

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 19 اپریل 2018 12:07

دوران پروازامارتی طیاروں کوکس طرح صاف کیا جاتا ہے؟
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ دوران پرواز طیاروں کو کیسے صاف کیا جاتا ہے ؟ بظاہرً طیاروں کو ہر پرواز سے پہلے صاف اور شفاف رکھنا نہایت ہی تگ و دو کا کام لگتا ہے ۔ پروازوں کی ٹرانسیمشن کا دورانیہ اس قدر کم ہوتا ہے کہ صفائی کرنے والے عملے کوچند منٹوں میں ہی پروازوں کو نہایت شفاف طریقے سے صاف کرنا ہوتا ہے ۔

ایمریٹس کے معاملے میں جو کہ مشرقی وسطیٰ کی سب سے بڑی ائیر کمپنی ہے ۔

(جاری ہے)

ایمریٹس کی پروازوں کا ائیر پورٹ پر قیام کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 25 یا 30 منٹوں کا ہوتا ہے اور اسی دوران صفائی والے عملے کو جلد از جلد طیاروں کی صفائی کا کام مکمل کرنا ہوتا ہے ۔ دبئی کی معروف ایئر لائن نے بدھ کو ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مسافروں کو طیاروں کی صفائی کے طریقے کار سے روُنما کرایا گیا ہے ۔ ایمریٹس ائیر لائن طیاروں کی صفائی کا کام کس طرح سے مکمل کرتی ہے ویڈیو ملاحظہ کریں :

ایمرٹس ائیر لائن طیاروں کی صفائی کا عملہ روزانہ 270 طیارے اور ہر سال40 ملین سیٹوں کی صفائی کرتا ہے

متعلقہ عنوان :