انٹرنیٹ ہندوستان کی ایجاد ہے، وزیرِ اعلیٰ تریپورہ کا دعویٰ

مہا بھارت کی جنگ کے دوران سنجے نے آنکھوں دیکھا احوال سنایااورکہا اس وقت انٹرنیٹ بھی تھا اور سیٹلائٹ بھی،خطاب

جمعرات 19 اپریل 2018 12:30

انٹرنیٹ ہندوستان کی ایجاد ہے، وزیرِ اعلیٰ تریپورہ کا دعویٰ
آگارتلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیٹ قدیم ہندوستان کی ایجاد ہے اور ہزاروں سال پہلے براہ راست نشریات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کمپیوٹروں کے استعمال پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہا بھارت کی جنگ کے دوران سنجے نے دھرت راشٹر کو جنگ کا آنکھوں دیکھا احوال سنایا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت انٹرنیٹ بھی تھا اور سیٹلائٹ بھی۔

تاہم بھارتی ماہرین نے اس دعوے پر تنقید کی بجائے یہ کہاکہ جب یہ تحقیق مکمل ہو جائے کہ انٹرنیٹ کس نے کب اورکہاں ایجاد ہوا ،تو یہ بھی معلوم کرنا چاہیے کہ انٹرنیٹ ایجاد چاہے کسی کی بھی ہو، اس کی رفتار اب بھی اتنی سست کیوں ہے۔