لیبیا کے سابق مرد آہن کے صاحبزادے سیف الاسلامی القذافی کی انتخابی مہم

سیف الاسلام کی انتخابی مہم کا آغاز پڑوسی ملک تیونس سے کیا گیا،رکن انتخابی مہم عبدالمنعم درنبہ کی گفتگو

جمعرات 19 اپریل 2018 12:36

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول کرنل معمر القذافی کے بڑے صاحبزادے سیف الاسلام القذافی نے انتخابی مہم اور رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سیف الاسلام اور ان کے حامی زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت کے حصول اور ووٹوں کے لیے مہم شروع کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سیف الاسلام کی انتخابی مہم کے منتظمین نے رائے عوامہ ہموار کرنے کے لیے الوجہ الآخر(دوسرا چہرہ)کے عنوان سے ایک جریدہ بھی جاری کیا ہے جس میں سیف الاسلام کے انتخابی پروگرام ان کے مستقبل کے ویژن، لیبیا کو درپیش بحران اور اس کے حل اور ملک کو خود کے استحکام کے حوالے سے تجاویز اور طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔

انتخابی مہم کے ایک رکن عبدالمنعم درنبہ نے کہاکہ سیف الاسلام کی انتخابی مہم کا آغاز پڑوسی ملک تیونس سے کیا گیا ہے۔ تیونس میں لیبی شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ سیف الاسلام کا انتخابی منشور تیونس کے تمام شہروں میں موجود لیبی باشندوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں یہ مہم مراکش اور یورپی ممالک میں شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :