دینش ویجن نے اپنی نئی فلم کے لئے کارتک آریان سے رابطے بڑھا لئے

جمعرات 19 اپریل 2018 12:43

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار دینش ویجن نے اپنی نئی فلم کے لئے کارتک آریان سے رابطے بڑھا لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’رابطہ‘‘ کے ہدایتکار دینش ویجن ان دنوں اپنی نئی فلم کے سکرپٹ کو حتمی شکل دینے میںمصروف ہیں ،ہدایتکار نے فلم کے مرکزی کردار کے لئے کارتک آریان سے رابطے بڑھا لئے۔

(جاری ہے)

خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ اداکار نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے ،اگر کارتک فلم میں کام کرتے ہیںتو یہ ان کی دینش کے ساتھ دوسری فلم ہو گی۔ توقع کی جارہی ہے کہ فلم کی عکسبندی جلد شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :