امیتابھ بچن کے ساتھ نئی فلم بنائوں گا، سوجوئے گھوش

جمعرات 19 اپریل 2018 13:40

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) بالی وڈ ہدایتکار سوجوئے گھوش نے کہا کہ وہ اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی نئی فلم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار سوجوئے گھوش نے کہا کہ میںاداکار امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی نئی فلم بنائوں گا، میں صرف ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں کیونکہ وہ ایک زبردست اداکار ہیں، جب تک امت جی کام کر رہے ہیں میں بھی کام کرتا رہوں گا، فلم کے پیپر ورک پر کام شروع کر دیا گیا ہے جنہیں حتمی شکل دینے کے بعد جلد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :