مالیاتی ادارے کیئر سینٹر قائم کریں، سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی

جمعرات 19 اپریل 2018 14:30

مالیاتی ادارے کیئر سینٹر قائم کریں، سعودی مانیٹرنگ اتھارٹی
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سعودی عریبین مانیٹرنگ اتھارٹی(ساما) نے تمام بینکوں ، منی ایکسچینج اور مالیاتی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے یہاں خدمات کا معیار بلند کرنے کیلئے صارفین کیئر سنٹر قائم کریں۔

(جاری ہے)

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ساما نے مذکورہ تینوں اداروں کو اس بات کا پابند بنادیا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں مقررہ ضوابط کے اندر کیئر سنٹر قائم کریںجو انتظامی اعتبار سے ایگزیکٹیو چیئرمین ، ڈائریکٹر جنرل یا اس کے براہ راست کسی نائب کے ماتحت ہو۔ یہ سنٹر انتظامی اعتبار سے کمپنی کے کسی اور شعبے کی ماتحت نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :