
فیصل بینک اور پیشنٹس ایڈ فانڈیشن کا مشترکہ اقدام: بائیک اے کاز ریس کے ذریعے بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کی معاونت
پیر 13 اکتوبر 2025 15:52

(جاری ہے)
پاکستان میں بریسٹ کینسر خواتین کو لاحق سب سے سنگین امراض میں سے ایک ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر 9 میں سے 1 خاتون اس بیماری کے خطرے سے دوچار ہے، جبکہ ہر سال تقریبا 83 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔
علاج کی سہولتوں کی کمی اور تاخیر سے تشخیص کے باعث تقریبا 40 ہزار خواتین اپنی جان کی بازی ہار دیتی ہیں۔ اسی تناظر میں پیشنٹس ایڈ فانڈیشن جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں جدید تشخیص اور علاج کے لیے ایک نیا مرکز قائم کر رہی ہے۔ اس منصوبے میں پاکستان کے پہلے ویمن بریسٹ کینسر بے کا قیام بھی شامل ہے، جہاں مریضوں کو جدید ریڈی ایشن تھراپی بغیر کسی دل کو نقصان پہنچائے بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ریس کا آغاز سندھی مسلم ہاسنگ سوسائٹی چوک سے ہوا، جہاں درجنوں سائیکلسٹوں نے 5 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر تک سفر کیا۔ شرکا نے اس سفر کے ذریعے بریسٹ کینسر آگاہی مہم کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس مہم سے حاصل ہونے والی تمام رقم ان مستحق مریضوں کے علاج پر خرچ کی جائے گی جو بروقت علاج کی سہولتوں سے محروم ہیں۔اس موقع پر فیصل بینک کی سینئر مینجمنٹ اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر جے پی ایم سی کے سائبر نائف فیسلیٹی میں شیلڈز تقسیم کی گئیں، جہاں منتظمین اور شرکا کو ان کے جذبے اور تعاون کے اعتراف میں سراہا گیا۔فیصل بینک کے ترجمان نے کہا کہ بینک صحت عامہ اور فلاحی منصوبوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارپوریٹ ذمہ داری محض کاروبار تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ایک ایسے معاشرے کی تشکیل تک پھیلنی چاہیے جہاں ہر شہری کو معیاری علاج اور صحت کی سہولتیں بآسانی دستیاب ہوں۔بائیک اے کاز 2025 کو کراچی کے سماجی و فلاحی حلقوں میں ایک مثبت اور بامقصد اقدام قرار دیا جارہا ہے، جو نہ صرف بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ عوام میں آگاہی پھیلانے کا مثر ذریعہ بھی ثابت ہو رہا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
فیصل بینک اور پیشنٹس ایڈ فانڈیشن کا مشترکہ اقدام: بائیک اے کاز ریس کے ذریعے بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کی معاونت
-
موبائل بینکنگ ایپس صارفین کی تعداد ساڑھے 9 کروڑ سے زیادہ ہوگئی
-
سہ ماہی تجارتی خسارہ 33 فیصد بڑھ کر 9.37 ارب ڈالر ہو گیا ہے،میاں زاہدحسین
-
ہیلیون پاکستان کی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت میں نمایاں اضافہ
-
ملک میں فی تولہ سونا 5500 روپے مہنگا ہوکر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی
-
یورپی ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں موٹر سائیکلز کی فروخت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 36فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ
-
کاروں کی فروخت نے پاکستان میں نیار ریکارڈ قائم کردیا
-
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت نئی بلند سطح پرپہنچ گئی
-
ملک میں دالوں، چاول اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی
-
شرحِ سود اورتوانائی نرخوں میں کمی کے بغیرترقی ممکن نہیں، میاں زاہد حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.