پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان

پیر 13 اکتوبر 2025 22:17

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس4654.77پوائنٹس کی کمی کے بعد158443.42پوائنٹس پرپہنچ گیا۔مجموعی طورپر1365.70ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 62.46ارب روپے ریکارڈکی گئی۔ کاروبارکے دوران 482کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،74کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،375کی قیمتوں میں کمی اور33کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 30انڈیکس 1444.29پوائنٹس کی کمی کے بعد48740.26پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 8223.06پوائنٹس کی کمی کے بعد230110.45پوائنٹس تک گرگیا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 20.92ارب روپے کاسودے طے پائے۔گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 197267193حصص، بینک آف پنجاب97205745حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 75239120حصص کالین دین ہوا۔وسی موبیلیٹی مضاربہ،فرسٹ ٹرائی سٹارمضاربہ اور سروس انڈسٹریز ٹیکسٹائل سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 65.4ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔