دولت مشترکہ کا 25 واں سربراہ اجلاس شروع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سربراہان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا بکھنگم پیلس میں تقریب کی میزبانی ملکہ برطانیہ نے کی

جمعرات 19 اپریل 2018 15:18

دولت مشترکہ کا 25 واں سربراہ اجلاس شروع
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) دولت مشترکہ کا 25 واں سربراہ اجلاس جمعرات کو یہاں شروع ہو گیا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی شاہد خاقان عباسی کررہے ہیں۔ ملکہ برطانیہ نے دولت مشترکہ سربراہ اجلاس کا باقاعدہ آغازکیا۔

(جاری ہے)

دولت مشترکہ اجلاس کے حوالے سے تقریب بکھنگم پیلس میں ہوئی۔ تقریب کی میزبانی ملکہ برطانیہ نے کی۔ برطانیہ کی ملکہ نے دیگر شاہی خاندان کے ہمراہ مہمانوں کا استقبال کیا۔ بکھنگم پیلس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر سربراہان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔