بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی ہے، صبح 8 بجے تک بجلی کی طلب 15ہزار 790میگاواٹ اور پیداوار 16ہزار میگاواٹ رہی، ترجمان پاور ڈویژن

جمعرات 19 اپریل 2018 16:02

بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی ہے، صبح 8 بجے تک بجلی کی طلب 15ہزار 790میگاواٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاور ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کی پیداوار طلب سے بڑھ گئی ہے اور جمعرات کی صبح 8 بجے تک بجلی کی طلب 15ہزار 790میگاواٹ اور پیداوار 16ہزار میگاواٹ رہی۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق 10 فیصد تک کے نقصانات والے فیڈرز پر کوئی لوڈمینجمنٹ نہیں ہو رہی جبکہ 10 فیصد سے زائد نقصانات والے فیڈرز پر بجلی کے نقصان کے تناسب سے لوڈ مینجمنٹ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :