2017میں سرکاری اداروں کے خلاف 1734مقدمات درج ، سعودی وزارت شہری خدمات

جمعرات 19 اپریل 2018 17:53

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2018ء) سعودی وزارت شہری خدمات نے 2017میںسرکاری اداروں کے خلاف 1734مقدمات درج کئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق2017 کے دوران وزارت شہری خدمات اور سرکاری ادارو ںکے خلاف ملازمت کے 1734مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

وزارت شہری خدمات نے یہ بات 1437-38ھ سے متعلق اپنی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی ہے۔ وزارت کا کہناہے کہ ملازمتیں دینے کے حوالے سے سرکاری اداروں کے خلاف1363 اور خود وزارت شہری خدمات کے خلاف 371مقدمات درج کرائے گئے۔

متعلقہ عنوان :