سندھ ہائی کورٹ،ہیروئن برآمدگی ،ملزما ن کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم

جمعرات 19 اپریل 2018 18:09

سندھ ہائی کورٹ،ہیروئن برآمدگی ،ملزما ن کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) کراچی سندھ ہائی کورٹ نے 12 کلو ہیروئن برآمدگی کیس میں نامزد ملزمان کی بریت کے خلاف دائر درخواست پر ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں 12 کلو ہیروئن برآمدگی کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزمان فرید معین، فیصل شہزاد اور مجاہد نسیم کے خلاف 12 کلو ہیروئن برآمدگی کا کیس اینٹی نارکوٹکس کورٹ میں زیر سماعت تھا جہاں ماتحت عدالت نے اہم شواہد کو نظر انداز کرکے ملزمان کو بری کیا۔۔وکیل سرکار نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کی بریت کو خاری کی جائے۔۔عدالت نے دائر درخواست پر ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔واضح رہے کہ فرید معین، فیصل شہزاد اور مجاہد نسیم کے خلاف اے این ایف تھانہ کلفٹن میں 12 کلو ہیروئن برآمدگی کا مقدمہ 2006 میں درج کیا گیا تھا۔