ہنگومیں پولیس کا سرچ آپریشن، 4خطرناک اشتہاریوں سمیت 20جرائم پیشہ افرادگرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 18:36

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ہنگومیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران4خطرناک اشتہاریوں سمیت 20جرائم پیشہ افرادگرفتارکرلئے زیرحراست افرادکے قبضے سے ناجائزاسلحہ ومنشیات برآمدکرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکی خصوصی ہدایت پرسماج دشمن عناصرکے خلاف تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے گھیراتنگ کررکھااورشہرکے چپے چپے میں جرائم پیشہ افرادکی تلاش میں برسرپیکاررہتے ہوئے گزشتہ تین دن کے دوران تھانہ سٹی اورٹل کی15مقامات پرسرچ اینڈسٹرائیک آپریشزکاانعقادکیاجاچکاہے۔

(جاری ہے)

آپریشنزکے اس تسلسل میں تھانہ سٹی اورٹل پولیس کی بھاری نفری نے ڈی ایس پی سرکل عمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی نگرانی میں مختلف کاروائیوں کے دوران قتل،اقدام قتل میں مطلوب4خطرناک اشتہاریوں سمیت20جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیکرانکے قبضے سے مجموعی طورپر2کلاشنکوف،7پستول، 1رائفل،1بندوق3 چارجرز اور760گرام چرس، 200مختلف بورکے کارتوس برآمدکرلیئے۔ضلعی پولیس سربراہ آصف گوہرکے مطابق تمام سرکل افسران اورایس ایچ اوزاپنے تھانوں کی حدودمیں سرزدہونے والے جرائم کی روک تھام کیلئے تمام جدیددستیاب وسائل بروئے کارلائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :