Live Updates

عید الفطر کے بعد حفاظتی ٹیکے حج ڈسپنسری میں لگائے جائیں گے،ڈائریکٹر حج

جمعرات 19 اپریل 2018 18:39

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹر حج قاضی سمیع الرحمن کے زیر سرپرستی عازمین حج کی تربیت کا 25 مارچ سے شروع ہونے والاپہلا سیشن جمعرات کو حاجی کیمپ میں ا ختتام پذیر ہوگیا جبکہ حاجی کیمپ میں ہی یکم مئی کو شروع ہونے والا دوسراٹریننگ سیشن 10مئی تک جاری رہے گا۔ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت مذہبی امور زاہدمحمود نے بتایا کہ پہلے سیشن میں عازمین حج کے تربیتی پروگرام میںٹیکسلا،اٹک،فتح جنگ ،تلہ گنگ،چکوال ، پنڈدادن خان، جہلم، گجرات،میر پور،مظفرآباد،ہری پور،راولا کوٹ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد ، میانوالی،بھکر،خوشاب،ڈی آئی خان ،عیسی خیل،گلگت ،سکردو،اور چلاس میں پروگرام ہو چکے ہیںجبکہ عید الفطر کے بعد حفاظتی ٹیکے حج ڈسپنسری میں لگائے جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر تربیتی پروگرام حاجی کیمپ میں ترتیب دیئے جاچکے ہیں تاکہ حجاج کرام کو حج پر جانے سے پہلے پوری طرح مناسک حج و عمرہ اور انتظامی معاملات کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کی جاسکے -نامزد حج ماسٹر ٹرینر بابو عمران قریشی نے بتایا کہ ٹریننگ پروگرام کا مقصد حجاج کرام کی حج کی ادائیگی کے دوران مشکلات کو کم کرنا اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات سے مستفید کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر مناسک عمرہ و حج اور احرام باندھنے کے طریقوں کے بارے میں آگاہ کیا -ان پروگراموں میں کرنل ظفر عاصم اور ان کی ٹیم نے تربیت دینے کے عمل میں حصہ لیا اور حاجیوں کو مناسک حج کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کرایا- کرنل الفت رسول نے حج کی تیاری اور خطیب حاجی کیمپ اسلام آباد مولانا عرفان شفیق نے زیارت مدینہ منورہ سے متعلق سوال و جواب کے سیشن میں تفصیلی بریفنگ دی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :