سرگودھا میں بھی متعدد کالجز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹرڈ نہیں

ارباب اختیار کی چشم پوشی اور ڈرائریکٹوریٹ عملہ کی مبینہ ساز باز سے عرصہ دراز سے تعلیم کے نام پر کروڑوں روپے کا بزنس کھلے عام جاری

جمعرات 19 اپریل 2018 20:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) ملک کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی متعدد کالجز ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے رجسٹرڈ نہیں ہیں،ارباب اختیار کی چشم پوشی اور ڈرائریکٹوریٹ عملہ کی مبینہ ساز باز کے ساتھ عرصہ دراز سے تعلیم کے نام پر کروڑوں روپے کا بزنس کھلے عام کیا جا رہا ہے، شہر میں متعدد ایسے کالجز کا انکشاف ہوا ہے جو ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے قوائد و ضوابط پر پورا اتر تے ہیں اور نہ ہی انہیں رجسٹرڈ کیا جا رہا ہے ،یہاں تک کہ ان کی دیگر شہروں میں غیر قانونی برانچز کے علاوہ غیر ملکی یونیورسٹیز سے الحاق کے نام پر لوٹ مار کرنے والے ادارے بھی شامل ہیںجہاں مستقبل کے معماروں سے لاکھوں روپے فیس کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں،اورقابل تشویش امر یہ ہے کہ ان تمام تر معلومات کے باوجود متعلقہ حکام اپنا حصہ وصول کر کے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ،ہو جاتی ہے، جبکہ طلباء کو اپنی اسناد کی تصدیق کیلئے بعد میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اب تک ہزاروں نوجوانوں بہتر مستقبل کے مواقع ضائع کر چکے ہیںایچ ای سی کی جانب سے 16ایسے بنیادی اداروں کی نشاندہی اور صورتحال پر اظہار تشویش پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈویژنل و ضلعی افسران کو ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :