لیبیا ، معمر القذافی کے بڑے صاحبزادے سیف الاسلام القذافی نے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا

جمعرات 19 اپریل 2018 22:16

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول کرنل معمر القذافی کے بڑے صاحبزادے سیف الاسلام القذافی نے انتخابی مہم اور رابطہ عوام مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سیف الاسلام اور ان کے حامی زیادہ سے زیادہ عوام کی حمایت کے حصول اور ووٹوں کے لیے مہم شروع کر چکے ہیں۔سیف الاسلام کی انتخابی مہم کے منتظمین نے رائے عوامہ ہموار کرنے کے لیے ’الوجہ الآخر‘ [دوسرا چہرہ] کے عنوان سے ایک جریدہ بھی جاری کیا ہے جس میں سیف الاسلام کے انتخابی پروگرام، ان کے مستقبل کے ویڑن، لیبیا کو درپیش بحران اور اس کے حل اور ملک کو خود کے استحکام کے حوالے سے تجاویز اور طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔

انتخابی مہم کے ایک رکن عبدالمنعم درنبہ کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام کی انتخابی مہم کا آغاز پڑوسی ملک تیونس سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیونس میں لیبی شہریوں کی بڑی تعداد مقیم ہے۔ سیف الاسلام کا انتخابی منشور تیونس کے تمام شہروں میں موجود لیبی باشندوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے میں یہ مہم مراکش اور یورپی ممالک میں شروع کی جائے گی۔خیال رہے کہ جون 2017ئ کو لیبیا کی ایک جیل سے رہائی کے بعد سیف الاسلام القذافی خود کو غائب ہیں تاہم ان کے سیاست میں سرگرم ہونے کی خبریں ذرائع ابلاغ میں آتی رہتی ہیں۔

ایک ماہ قبل انہوں نے ایمن بوراس نامی ایک سیاست دان کو اپنے اصلاحاتی اور سیاسی پرگرام کا انچارج مقرر کیا تھا۔ایمن بوراس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ سیف الاسلام انتخابی پروگرام کے تحت ملک کی خود مختاری کی بحالی، اس کی عرب، اسلامی اور افریقی شناخت کو برقرار رکھنے، شہری آزادیوں، دہشت گردی کی تمام شکلوں کے خاتمے اور ریاست کے سیکیورٹی اداروں کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :