لاہور،بدترین لوڈشیڈ نگ نے حکمرانوں کے لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کے دعوئوں کا پول کھول کر رکھ دیا

ہے،میاں محمد ایوب ن) لیگی کر پٹ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے یہ جتنے مرضی لندن کے چکر کاٹ لیں اب ان کو بچانے کے لئے کوئی بھی سعودی شہزادہ نہیں آئے گا،رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی

جمعرات اپریل 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہاہے کہ بدترین لوڈشیڈ نگ نے حکمرانوں کے لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کے دعوئوں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے (ن) لیگی کر پٹ حکمرانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے یہ جتنے مرضی لندن کے چکر کاٹ لیں اب ان کو بچانے کے لئے کوئی بھی سعودی شہزادہ نہیں آئے گا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ عام انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی کی تیاریاں مکمل ہیں جو لوگ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں وہ فصلی بٹیرے ہیں نظریاتی جیالے پارٹی کو نہ تو پہلے چھوڑ کر گئے ہیں اور نہ ہی اب چھوڑ کر جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک چوں چوں کا مربہ ہے ٹکٹوں کی تقسیم کے وقت ہی یہ ایک دوسرے کے گریبان پکڑتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔