حیدرآبادمیں مبینہ گھریلو تشدد سے خاتون ہلاک

جمعرات 19 اپریل 2018 23:27

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) حیدرآبادمیں مبینہ گھریلو تشدد سے خاتون ہلاک ، تلک چاڑھی کے قریب ایک خاتون صبااعجاز پراسرار طور پر ہلاک ہو گئی اس کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ صبا کو اسکا شوہر اعجاز اور جیٹھ شہزاد تشدد کا نشانہ بناتے تھے صبا کی بہن انیلہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایک دن قبل صبا نے اسے فون کرکے بتایا تھا کہ شہزاد اور اعجاز نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے آج اسکے انتقال کی خبر مل گئی جبکہ وہ بیمار بھی نہیں تھی تاہم پولیس نے رات تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا تھا اور دونوں خاندانوں میں نعش کی تدفین پر تنازعہ تھا برادری کے افراد اسے حل کرانے کی کوشش کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :