راولپنڈی،منشیات کے مقدمہ میں خاتون بری ،تشدد کیس میں1 خاتون کی ضمانت منظور ،جعلی چیک مقدمہ میں 2ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

جمعرات 19 اپریل 2018 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے منشیات کے مقدمہ میں خاتون کو بری جبکہ تشدد کیس میں1 خاتون کی ضمانت منظور کر کے جعلی چیک کے مقدمہ میں 2ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی عطا ربانی نے خاتون ملزمہ کو بری کرتے ہوئے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے، عدالت نے تھانہ آر اے بازار کے منشیات کیس میں خاتون ملزمہ تہمینہ کنول کو بری کر دیاجبکہ تھانہ رتہ کے منشیات کیس میں ملزم شہزاد اور تھانہ وارث خان کے بوگس چیک دینے کے مقدمہ میں ملزم ماجد کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیںِایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے بچے پر تشدد کے مقدمہ میں خاتون کی ضمانت پچاس ہزار کے مچلکہ پر منظور کر لی ،ملزمہ میمونہ تبسم کے خلاف تھانہ گنجمنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اس پر بچے کو تشدد کر کے زخمی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :