محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈو یلپمنٹ کے زیراہتمام چکوال کی 242خواتین میں بھیڑ بکریاں مفت تقسیم

جمعرات 19 اپریل 2018 23:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈو یلپمنٹ کے زیراہتمام راولپنڈی ڈویژن کے ضلع چکوال کی25 یونین کونسلوں کی مستحق خواتین میں بھیڑ بکریاں مفت تقسیم کی گئیںڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحق خواتین کی کفالت کے لیے حکومت پنجاب کے غربت مکائو پروگرام کے تحت دودھ دینے والے جانور مفت تقسیم کئے جارہے ہیں- انہوں نے بتایا کہ ضلع چکوال میں 484جانور 242خواتین میں تقسیم کئیے گئے ہیںایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک چکوال ڈاکٹر سرفراز احمد چٹھہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک چکوال ڈاکٹر محمد ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے ڈائریکٹر لائیوسٹاک راولپنڈی نے بتایا کہ خواتین کو موبائل ٹریننگ سکول میں ٹریننگ بھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہا کہ غربت مکائو سکیم کے تحت ان جانوروں کی تقسیم سے آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔