اسلام آ باد ،ڈکیتی کے دوران شہری اور پولیس اہلکار کو فائرنگ سے زخمی کرنے والے ملزمان سمیت وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے 6ملزمان گرفتار

جمعرات 19 اپریل 2018 23:51

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2018ء) سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کے دوران شہری اور پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزمان سمیت ڈکیتی اورسٹریٹ کر ائم کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے 6ملزمان گرفتارکر لئے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے تھا نہ گو لڑ ہ ، تر نو ل ، شمس کا لو نی ، سیکرٹر یٹ اور سبز ی منڈی کے علاقے میں وارداتیں کر نے کے علا وہ اس گر وہ میں شامل ملزمان نے تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہر ی اور پولیس کانسٹیبل محمد سلیم کو زخمی کر نے کا انکشاف بھی کیا ہے، ملزمان سے اسلحہ معہ ایمو نیشن اور 2 مو ٹر سائیکل بر آمد کر کے تھا نہ گو لڑ ہ میں مقدما ت درج کر لئے گئے ہیں مزید تفتیش جار ی ہے۔

(جاری ہے)

سٹر یٹ کر ائم کی وارداتو ں کی روک تھا م اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے پولیس ٹیم تشکیل دی جس کوذرائع سے اطلا ع مو صول ہو ئی کہ سر قہ با لجبر اور راہزنی کی وارداتو ںمیں ملوث گر وہ کے ملزمان سیکٹر جی تیر ہ فور نزد کشمیر ہا ئی وے مو جود ہیں اگر بر وقت کا رروائی کی جا ئے تو کا میا بی یقینی ہے اس اطلا ع پر پولیس ٹیم نے فوری کا رروائی کر تے ہو ئے چھا پہ مار کر 6ملزمان اعزاز گل ، سہیل خان ، لیا قت خا ن، محمد ارشد ، سجا د محمد اور لیا قت شاہ کو گرفتار کر لیا،اس گر وہ نے گزشتہ سال تھا نہ گو لڑ ہ کے علا قے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائر نگ سے شہر ی کو زخمی کر نے اور پولیس کے موقع پر پہنچے پر پولیس کانسٹیبل محمد سلیم کوزخمی کر نے کا بھی انکشاف کیا ہے جس کے متعلق تھا نہ گو لڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مزید تفتیش جا ری ہے ۔۔۔