صوبائی وزیرِ اطلاعات اور ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ کی پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کو ریفرنڈم جیتنے پر مبارکباد

جمعرات 19 اپریل 2018 23:53

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) صوبائی وزیرِاطلاعات اور ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کو ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کو اس تاریخی موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ملک کے محنت کشوں نے ثابت کیا پی پی پی مزدوروں کی جماعت ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز یونٹی آف پی آئی اے اور مزدوروں کو شاندار کامیابی پر مبارکبا دیتا ہوں۔