جنگِ کوریا کے باقاعدہ خاتمے کے لئے ایک امن سمجھوتہ طے پانے کی ضرورت ہے

جمعہ 20 اپریل 2018 10:40

․ سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) جنوبی کوریا کے لیڈر جون جے ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو معمول پر لانے والی امن انتظامیہ کی تشکیل کے موضوع تک رسائی کچھ زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔جنگِ کوریا کے باقاعدہ خاتمے کے لئے ایک امن سمجھوتہ طے پانے کی ضرورت ہے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کِم یانگ اٴْن کے ساتھ آئندہ ہفتے متوقع اجلاس سے قبل بیانات دیتے ہوئے مون نے کہا ہے کہ امن سمجھوتے کا انحصار شمالی کوریا کے جوہری اسلحے سے گریز کرنے پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شمالی کوریا کو معمول پر لانے والی امن انتظامیہ کی تشکیل کے موضوع تک رسائی کچھ زیادہ مشکل نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان رواں مہینے کے آخر میں سربراہی اجلاس کے موضوع پر اتفاق رائے طے پا گیا تھا۔شمالی کوریا نے وعدہ کیا تھا کہ جنوبی کوریا کے خلاف جوہری اسلحے کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور امریکا کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے کی صورت میں جوہری اور میزائل تجربوں کو روک دیا جائے گا۔دونوں ملکوں نے، رہنماوں کے درمیان مشاورت کرنے اور فوجی تناو کو کم کرنے کے لئے خصوصی لائن کے قیام کا بھی فیصلہ کیا تھا۔