حلال خوراک کی تیاری اور برآمد میں اضافہ کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے، میاں زاہد حسین

جمعہ 20 اپریل 2018 11:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) حلال خوراک کی پیداوار اور برآمدات میںاضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کما کر قومی معیشت کی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایاجا سکتاہے، دنیا میں مسلمان آبادی کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے جبکہ 50 کروڑ سے زائد غیر مسلم بھی حلال خوراک کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئل فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سال 2013ء کے دوران پاکستان میں حلال خوراک کی برآمدات 14 ملین ڈالر تھی جو سال 2015ء میں 244 ملین ڈالر تک بڑھیں جس سے حلال خوراک کے شعبہ میں ترقی کے امکانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حلال خوراک کی تیاری اور برآمد میں اضافہ کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ قومی معیشت کی ترقی کے اہداف کاحصول یقینی بنایا جا سکے۔