عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاون

جمعہ اپریل 11:47

قصور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2018ء) چیف جسٹس کے حکم پر عطائی ڈاکٹروں کے خلا ف مہم 48عطائی ڈاکٹروں کی دوکانوں کو سیل کرکے متعلقہ تھانے میں مقدمہ کے اندراج کے لئے رپورٹ بھیج دی تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو اور ڈاکٹر منصور احمد اے سی قصورحنا ارشد ڈرگ انسپکٹر قصور رانا عبدالمتین خان اور ہیلتھ کیئر کمیشن نے کاروائی کرتے ہوئے قصورشہر اور گردونوا ح میں چھاپوں کا سلسلہ دن رات تیز کردیا 48عطائیوں کے کلینک سیل کردئیے ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کیلئے تحریر دیدی رانا عبدالمتین خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عطائی ڈاکٹروں کے خاتمے تک کریک ڈاون جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

عطائی ڈاکٹرکسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ان کا ضلع بھر سے خاتمہ کرنا اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :