نشاط ملز لمیٹڈکا جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی موٹرز کے اشتراک سے ملک میں مسافر اور کمرشل گاڑیوں کی تیاری کا منصوبہ تیار

جمعہ 20 اپریل 2018 12:14

نشاط ملز لمیٹڈکا جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی موٹرز کے اشتراک سے ملک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) نشاط ملز لمیٹڈ نے جنوبی کوریا کی کمپنی ہنڈائی موٹرز کے اشتراک سے ملک میں مسافر اور کمرشل گاڑیوں کی تیاری کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ نشاط ملز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہنڈائی نشاط موٹرز کے گرین فیلڈ منصوبہ پر 164ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

کمپنی انتظامیہ نے کہاکہ منصوبہ کے تحت پہلے سال کے دوران 7ہزار گاڑیاں تیارکی جائیں گی جبکہ پیداواری یونٹ کی استعداد کو 30ہزار سالانہ تک توسیع دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہدری منصوبے سمیت کاروباری و صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے ملک میں مسافر اور کمرشل گاڑیوں کی طلب بڑھ رہی ہے اور اندرون ملک گاڑیوں کی پیداوار بڑھا کر درآمدات میں کمی کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جا سکے گی۔