میشا شفیع کے بعد ایک اور خاتون نے علی ظفر پر الزام عائد کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ اپریل 14:16

میشا شفیع کے بعد ایک اور خاتون نے علی ظفر پر الزام عائد کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2018ء) : گلوکارہ میشا شفیع کے ساتھی گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے عائد کیے جانے والے الزامات گذشتہ روز سے ہی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں جس پر شوبز ستاروں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تاہم اب ایک ٹویٹر صارف نے میشا شفیع کے علی ظفر پر عائد الزامات کی روشنی میں بتایا کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر لگائے گئے الزامات نے مجھے ایک قصے کی یاد دلادی، یہ قصہ کافی سال پُرانا ہے جب علی ظفر نے میری کزن کے ساتھ باتھ روم میں بوس وکنار کرنے کی کوشش کی، خوش قسمتی یہ تھی کہ میری کزن کے دوست بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے اُسے علی ظفر سے چھُڑوایا۔

یاد رہے کہ علی ظفر نے اپنے اوپر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میں اس معاملے کو عدالت میں لے کر جاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :