ایڈہاک ازم پرچلنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں،جسٹس ثاقب نثار

جمعہ 20 اپریل 2018 15:53

ایڈہاک ازم پرچلنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیں،جسٹس ثاقب نثار
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہاہے کہ ایڈہاک ازم پرچلنے والی قومیں ترقی نہیں کرسکتیںبلکہ قومیں علم ،جوڈیشل سسٹم اورلیڈرشپ سے بنتی اورترقی کرتی ہیں۔جمعہ کے روزجوڈیشل کمپلیکس چارسدہ میںخطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انصاف کی فراہمی میں کوتاہی اورطوالت کے ہم سب ذمہ دارہیں اوراب اداروں کوڈیلیورکرنے کاوقت آگیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انصاف میں تاخیرکی بنیادی وجہ قانون کانہ بنناہے اسی کے باعث آج بھی عدالتوں میں 18سال پرانے کیس زیرالتواء ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے باراوربینچ کواپناکرداراداکرناہوگااورسول مقدمات کے فیصلے اب برسوں کی بجائے مہینوں میں ہونگے۔انہوںنے کہاکہ ادارے عمارت سے نہیں شخصیات سے بنتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگرچارسدہ میں انسانی حقوق کاکوئی مسئلہ ہوتویہیں پربیٹھ کرعدالت لگائیں گے۔انہوںنے کہاکہ آج آپ سے جوعزت ملی ہے وہ کبھی نہیں بھولوں گااورآپ کی میرے لئے یہ محبت قرض رہیگی۔انہوںنے کہاکہ عدلیہ ڈیلیورنہیںکریگی تونظام ٹھیک نہیںہوگا۔