قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی دیگر ضروری نوعیت کے امور قبل از وقت مکمل کیئے جائیں ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 20 اپریل 2018 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) بلدیہ غربی کی حدود میں شب برات کے موقع پرعوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مساجد ،امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی دیگر ضروری نوعیت کے امور قبل از وقت مکمل کیئے جائیں ان خیالات کا اظہارایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی ایاز حمید اللہ بلوچ نے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں شب برات کے انتظامات کے حوالے سے چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹرنے اجلاس میں موجود افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ چاروں زونوں اور خصوصا سرجانی یونین کونسل یوسف گوٹھ اور معمار آبادمیں شب برات کے موقع پر قبرستان آنے والے زائرین کی سہولت کیلئے گزرگاہوں کی مرمت و درستگی قبرستانوں کے اندر جھاڑیوں کی کٹائی ، اور روشنی کی فراہمی کیلئے لائیٹس کی تنصیب اور ہائی ماسک لائیٹس بھی جلد از جلدلگائی جائیںجبکہ قبرستان آنے والے زائرین کیلئے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کے ساتھ ساتھ قبرستانوں میں استقبالیہ کیمپس بھی قائم کئے جائیں اجلاس میں موجود بلدیاتی افسران نے شب برات موقع پر کئے جانے والے خصوصی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونوںاور سرجانی یونین کونسل یوسف گوٹھ اور معمار آبادمیں مساجداور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی ، قبرستانوں میں جھاڑیوں کی کٹائی،راستوںکو ہموار کرنے اور روشنی کیلئے لائیٹس کی تنصیب کا عمل اور ہائی ماسک لائیٹس بھی لگائی جارہی ہیں تمام قبرستانوں میں استقبالیہ کیمپس قائم کیئے جائیں گے جہاں زائرین کی ٹھنڈے پانی اور مشروبات سے تواضع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :