آرمینیامیں حکومت مخالف مظاہروںکا مسلسل ساتواںروز،درجنوں گرفتار

سینکڑوں مظاہرین کی دارلحکومت یریوان میں حکومتی دفاتر کو راستے بلاک کرنے کی کوشش،فورسز سے جھڑپیں

جمعہ 20 اپریل 2018 18:08

پریوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) آرمینیا میں حکومت مخالف مظاہروںکا سلسلہ مسلسل ساتویں دن بھی جاری رہا ،میڈیارپورٹس کے مطابق آرمینیا کے دارالحکومت یریوان میں پولیس نے درجنوں حکومت مخالف مظاہرین کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

سابق صدر سیرز سارکیزیئن کے بطور وزیر اعظم انتخاب کے خلاف بڑے پیمانے پر مسلسل احتجاج جاری ہے۔ سینکڑوں مظاہرین نے یریوان کے وسطی حصے میں حکومتی دفاتر کی جانب جانے والے راستے کو بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ ایک دہائی تک ملک کے صدر رہنے والے روس نواز سارکیزیئن کو ملک کا وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :