محکمہ واسا نے شاہدرہ میں واقع سالڈ مینجمنٹ کی ملکیتی اراضی پر سیکشن چھ نافذ کردی

جمعہ 20 اپریل 2018 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) محکمہ واسا نے شاہدرہ میں واقع سالڈ مینجمنٹ کی ملکیتی اراضی پر سیکشن چھ نافذ کردی ہے جس کے بعد کوئی بھی شہری مذکورہ اراضی کے حصول کیلئے کلیم داخل کرسکتا ہے بتایاگیا ہے کہ شاہدرہ کے علاقے میں واسا کے سالڈ مینجمنٹ کی ملکیت اراضی کا رقبہ پچانوے کنال ہے جس میں سے واسا نے پچپن کنال اراضی پر سیکشن چھ نافذ کردی ہے ۔