لاہور: دوہرے قتل کیس کے تین ملزمان پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 20 اپریل 2018 20:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دوہرے قتل کیس کے تین ملزموں کو پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔پولسی نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے گاڑی پارک کرتے ہوئے جھگڑا پردوسری پارٹی پر فائرنگ کردی اور ملزموں کی فائرنگ سے جواد بھٹی اور حسیب نامی دو نوجوان جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں سے تفتیش، آلات قتل دو کلاشنکوف اور ایک تیس بور گن کی برآمدگی کے لیے بیس دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے ملزموں فیصل جٹ ، ارسلان اور اعجاز حسین کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار نے ملزموں کا پانچ دن کاجسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ملزموں کے خلاف تھانہ سٹی شاہ کوٹ میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہے۔