صدر ممنون حسین نے سینیٹ کااجلاس 27 اپریل کی شام ساڑھے چھ بجے طلب کرلیا

جمعہ 20 اپریل 2018 20:57

صدر ممنون حسین نے سینیٹ کااجلاس 27 اپریل کی شام ساڑھے چھ بجے طلب کرلیا
اسلام آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کااجلاس 27 اپریل کی شام ساڑھے چھ بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق ایک کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے ایوان بالا کا اجلاس 27 اپریل کی شام ساڑھے چھ بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میںطلب کیا ہے۔