چینی اورآسٹریلوی بحری جہازوں میں مڈھ بھیڑ،چینی وزارت دفاع

آسٹریلیا کے جنگی جہازوں کو چینی جہازوں نے چیلنج کیا تھا،آسڑیلوی ذرائع ابلاغ

جمعہ 20 اپریل 2018 21:07

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2018ء) چین اور آسٹریلیا کے بحری جہازوں کے درمیان جنوبی بحیرہ چین کے علاقے میں مڈھ بھیڑ ہوگئی۔ یہ بات چین کی وزارت دفاع نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم رائٹر کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے جنگی جہازوں کو چینی جہازوں نے چیلنج کیا تھا اور اس مقصد کیلئے انہوں نے پروفیشنل زبان میں آسٹریلیا کے جنگی جہازوں کو پیغام دیا تھا۔چینی جنگی جہازوںکا یہ اقدام قانون کے مطابق ،پیشہ ورانہ اور محفوظ تھا تاہم چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کی متعلقہ رپورٹ حقائق کے مطابق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :