قلات و گردونواح میں گیس پریشرغائب، امورخانہ داری میں خواتین کوشدید مشکلات کاسامنا

جمعہ 20 اپریل 2018 23:43

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2018ء) خالق آباد منگچرسمیت قلات گردنواع میں گیس پریشرغائب امورخانہ داری میں خواتین کوشدید مشکلات کاسامنا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کہی سالوں سے خالق آبادمنگچر سمیت قلات گردنواع میںگیس پریشرغاہب امورخانہ داری میں خواتین کوشدیدمشکلات درپیش ہیں صبح وشام گیس پر یشر مکمل طور پر غاہب رہتے ہیں جب گیس ضرورت ہوتی ہیں تواس وقت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں کھانا پکانے اور ناشتہ بنانے کے وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے امور خانہ داری میںگھریلوی صارفین کو شدید مشکلات خالق آباد منگچر اور قلات کے عوامی حلقوںنے اسیررہنماء میرخالد خان لانگو مشیرخوراک میرضیاء اللہ لانگواورڈپٹی کمشنرقلات سید زاہدشاہ سے مطالبہ کیاہے کے قلات خالق آباد منگچرمیںگیس پر یشرکا مسلہ حل کیاجائے بصورت دیگرعوام سڑکوںپر نکل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :