کراچی،آرٹس کونسل آف پاکستا ن میں ہونے والے عوامی تھیٹر میں چوتھے روز پنجابی اصلاحی ڈرامہ ’’دھیاں رانیاں‘‘ پیش کیا گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستا ن کراچی میں ہونے والے عوامی تھیٹر چوتھے روز پنجابی اصلاحی ڈرامہ ’’دھیاں رانیاں‘‘ پیش کیا گیا۔ڈرامے کے مصنف اور ہدایت کارمحمد علی نقوی ہیں۔یہ ڈرامہ جہیز جیسے اہم موضوع پر ہے جہیزپاکستان اور برصغیر کا اہم مسئلہ ہے ۔جہیز نا ہونے کی وجہ سے لاکھوں لڑکیوںکی شادی نہیں ہو پاتی ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کی کہانی ایک ایسے فنکار کی ہے جس نے ساری زندگی لوگوں کو ہنسانے میں گزاری اور جب اس کی بیٹی کی شادی کا وقت آیا تو وہ اپنی دونوں ٹانگوں سے معذور ہوچکا تھا اس کے دونوں بیٹے بلکل نکمے تھے اس نے اپنی بیٹی کی شادی کے جہیز کے لیے در در کی ٹھوکریں کھائیں لیکن اس کی کسی نے مدد نہ کی اس فنکارکا رول ڈرامے میں پاکستان ٹی وی ،فلم اور تھیٹر کے نامور اداکار خالد سلیم موٹا نے بہت خوبصورتی سے ادا کیا اور حاضرین کی خوب داد حاصل کی اس ڈرامے میں دوسرے فنکاروں کے میں شبیر بھٹی،کمال ادریس، عبدالحنان، طارق گڈو، عشرت ملک ، شبانہ سحر، شاہد نعیم ، امجد بھٹی، منظور ملک اور دیگر شامل تھے۔#

متعلقہ عنوان :