جنوبی سوڈان کے آرمی چیف کا دورہ مصر کے دوران انتقال

آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے،حکومت جنوبی سواڈان

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

جوبا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) جنوبی سوڈان کی حکومت نے بتایا ہے کہ آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق جنوبی سوڈان کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف مصر کے دورے کے دوران اچانک بیمار پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آنجہانی جنرل جیمز اگونگو ایک سال قبل جنرل پال مالونگ کی برطرفی کے بعد آرمی چیف مقرر کیے گئے تھے۔

جنرل اگونگو کی موت مئی میں ان کے متوقع امن دوروں سے چند روز قبل ہوئی ہے۔ وہ ملک میں پانچ سال سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے علاقائی ممالک سے معاونت کے لیے دورے کی تیاری کررہے تھے۔مبصرین کا کہنا تھا کہ جنوبی سوڈان کے آرمی چیف پر مل کے صدر سیلفا کیر کی طرف سے حکمراں اتحاد کے حوالے سے جرات مندانہ فیصلے کرنے کے لیے سخت دباؤ تھا۔

متعلقہ عنوان :