سعودی عرب کی تین ماہ قبل مرنے والی ہر دلعزیزاوٹنی حزامہ کوحنوط کردیا گیا

شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے منتظمین نے اونٹنی کی لاش کو حنوط کرنے کا فیصلہ کیا،مالک کی گفتگو

ہفتہ 21 اپریل 2018 12:30

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) سعودی عرب میں اونٹوں کے شوقین حضرات کے دلوں میں گھر کرنے والی خوبصورت اونٹنی خزامہ کی تین ماہ قبل موت کے بعد اسے حنوط کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مردہ اونٹی کو حنوط کرنے کی وجہ اس کی بے حد خوبصورتی بتائی جاتی ہے اور اسے پسند کرنے والے حضرات نے بھی اسے حنوط کرنے پر زور دیا تھا۔

خیال رہے کہ خزامہ نامی اونٹنی کو مختلف مقابلوں میں بڑی تعداد میں انعامات مل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اونٹی کے مالک ناصر بن مبارک بن قریع آل بریک کو اس کی قیمت تین کروڑ ریال سے زاید کی قیمت دے کر خریدنے کی بھی کوشش کی گئی مگر مالک نے اسے فروخت کرنے سے انکار کردیا تھا۔فروری میں سعودی عرب میں اونٹ کلب کی طرف سے خزامہ کی موت کے بعد اسے حنوط کرنے کی تجویز دی گئی اور اونٹی کے مالک سے کہا گیا کہ وہ اس اسے کلب کے مرکز میں منتقل کرنے کی اجازت دیں۔

تاہم مالک کا کہنا تھا کہ شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے کے منتظمین نے پہلے ہی اس کی لاش کو حنوط کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔خزامہ نے ام رقیبہ میں ہونے والے اونٹوں کے کئی سال کے مقابلوں میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی تھی اور الصیاہ میں شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں بھی خزامہ کو پہلا نمبر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :