سعودی عرب میں 35 سال کے وقفے کے بعد سینما گھروں کی بحالی سے مصر اور سعودی عرب کے درمیان فلم سازی کے دروازے وا

ہفتہ 21 اپریل 2018 13:01

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2018ء) سعودی عرب میں 35 سال کے وقفے کے بعد سینما گھروں کی بحالی نے مصر اور سعودی عرب کے درمیان فلم سازی کے دروازے بھی کھول دیئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں فلم بینی اور سینما کی سرگرمیوں کی بحالی کے نتیجے میں فلم انڈسٹری کے پھلنے پھولنے کے زیادہ امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

مصر کے فنکار اور شوبز کے ناقد طارق الشناوی نے العربیہ ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں سینما کھلنے کے مصر کی فلم انڈسٹری پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ٹی وی چینلوں پر نشر ہونے والے ڈراموں کی تیاری میں مصر کی فلم انڈسٹری اہم کردار ادا کرے گی۔ایک سوال کے جواب میں الشناوی نے کہا کہ سعودی عرب میں فلمی سرگرمیوں کی بحالی سے کئی ملکوں کو فائدہ پہنچے گا، فائدہ اٹھانے والوں میں سر فہرست مصر ہو گا۔