52سالہ معروف اداکار نے اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکیسے شادی کرلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ اپریل 15:10

52سالہ معروف اداکار نے اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکیسے شادی کرلی
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اپریل 2018ء) : بالی وڈ کی ایک جوڑی ، جو کافی ععرصہ تک عمروں میں نمایاں فرق کی وجہ سے خبروں میں رہی ، نے شادی کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ان کی شادی کی تقریبات کی کچھ تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ 52 سالہ اداکار ملند سومن اپنی 25 سالہ گرل فریند انکیتا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ ملند سومن کو اپنے سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ تعلقات رکھنے پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اس تنقید کے جواب میں ملند نے کہا کہ میں اور انکیتا ایک دوسرے سے پیار کرتے ہیں اور ہمارے گھر والوں کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ عرصہ قبل دونوں کی شادی کے چرچے ہوئے لیکن اب کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جنہوں نے ملند سومن کی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔ بھارت کے ایک فوٹوگرافر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ساتھ ہی مہندی، شادی، ملند سومن وغیرہ جیسے ہیش ٹیگز کا استعمال کیا۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملند سومن اور ان کی گرل فرینڈ انکیتا آج 21 اپریل کو ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل دونوں میں علیحدگی ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں لیکن ان کی شادی کی خبروں اور تصاویر نے تمام قیاس آرائیوں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :