مچھ،کام کے دوران مٹی کا تودہ لگنے سے کان کن شدید زخمی

ہفتہ 21 اپریل 2018 17:52

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) مچھ کوئلہ کان میں کام کے دوران مٹی کا تودہ لگنے سے کان کن شدید زخمی طبی امداد کیلئے کوئٹہ ریفر لیبر یونین مچھ کے مطابق مچھ کے مقامی 72کول کمپنی کے ایک کوئلہ کان میںکانکنی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن احمد اللہ والد انعام اللہ اچکزئی سکنہ کوئٹہ شدید زخمی ہوگیا جنہیں مچھ سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا لیبر یونین مچھ کے ترجمان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ گزشتہ چندہ ماہ کے دوران مچھ کے مختلف کوئلہ کانوں حادثات سے ایک درجن سے زاید کان کن زخمی ہوگئے ہیں ایمبولینس اور بروقت طبی امداد نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کی صورت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے زخمیوں کو مچھ ہسپتال پہنچانے کی کشمکش میں اکثر ان کی جان چلی جاتی ہے صوبائی حکومت اور محکمہ مائنز لیبر ایسے صورتحال سے بروقت نمٹنے کے حوالے اقدامات کرے تاکہ ایسے صورتحال میں انسانی جانوں کو بچایا جاسکیں

متعلقہ عنوان :