سپریم کورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کرکے سینئر ترین پروفیسر کو عبوری وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم

ہفتہ اپریل 18:25

سپریم کورٹ کا پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو معطل کرکے سینئر ترین ..
لاہور۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کو معطل کر کے سینئر ترین پروفیسر کو عبوری وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اڑھائی برسوں سے مستقل وائس چانسلر تعینات کیوں نہیں کیا گیا، عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹا کر سینئر ترین پروفیسر کو عبوری وائس چانسلر بنانے کا حکم دیدیا۔