کمشنر نے ملازمین کو پنشن کیسزکیلئے مطلوبہ رقم پنشن فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ اپریل 18:29

چیچہ وطنی۔21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ملازمین کو پنشن کیسز میں میں درپیش مشکلات حل کرنے کیلئے مطلوبہ رقم پنشن فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جس سے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر فوری پنشن مل سکے گی ۔انہوں نے یہ منظوری تعلیمی بورڈ ساہیوال کے بورڈ اجلاس میں دی جس میں سیکرٹری ڈاکٹر ذوالفقار ثاقب،کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر اور دوسرے ممبران نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں ملازمین کیلئے ہائوس رینٹ ایڈوانس اور وہیکل ایڈوانس کی رقم بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی تا کہ انہیں درپیش مشکلات میں کمی ہو جبکہ بہبود فنڈ سے متعلقہ پنجاب حکومت کے قوانین کو ساہیوال بورڈ مین نافذ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا کہ بورڈ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا تا کہ وہ زیادہ دلجمعی کے ساتھ کام کر سکیں ۔

انہوںنے میٹرک امتحانات میں شاندار انتظامات کرنے پر کنٹرولر امتحانات قاضی عبدالناصر ،انکی ٹیم اور امتحانی عملے کی خدمات کو سراہا اور ہدایت کی کہ اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں بھی اسی طرح فول پروف انتظامات کیے جائیں تا کہ شفاف امتحانات کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :