گائوں سونولو جمالی کے پرائمری اسکول میں پنکھے سے لٹکی لاش بر آمد

ہفتہ 21 اپریل 2018 19:36

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2018ء) گائوں سونولو جمالی کے پرائمری اسکول میں پنکھے سے لٹکی لاش بر آمد ہوئی ہے ۔خیرپور پولیس کے مطابق نواحی گائوں سانولو جمالی گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پنکھے سے لٹکی نعش بر آمد ہونے پر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر سول ہسپتال منتقل کی تاہم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں آ،ْی اس لئے قتل یا خوکشی کا نام نہیں دیا جاسکتا ہے تاہم پنکھے سے پھندا لٹکی نعش کی شناخت شاہد جمالی کے نام سے ہوئی ہے جو گورنمنٹ پرائمری اسکول سونولو جمالیکا پرائیویٹ چوکیدار بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔پولیس ہر زاوئیے سے تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :