چیف جسٹس آف پاکستان نے رانا ثناء اللہ کو کل سپریم کورٹ میں طلب کر لیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ اپریل 19:43

چیف جسٹس آف پاکستان نے رانا ثناء اللہ کو کل سپریم کورٹ میں طلب کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اپریل2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان نے رانا ثناء اللہ کو کل سپریم کورٹ میں طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کو عدالت طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کو کل بروز اتوار سپریم کورٹ رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس نے رانا ثناء اللہ کو پنجاب میں ماتحت عدلیہ میں ججز کی خالی آسامیوں کے معاملے کے سلسلے میں عدالت طلب کیا ہے۔